بنیادی اقدار اور ضابطہء اخلاق

جائزہ

جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ آگاہی رکھتی ہے کہ اپنے ملازمین، شیئر ہولڈروں، گاہکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کا بھروسا قائم رکھنا اس کے کاروبار کی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

کا ضابطہء اخلاق اس بات کی بنیاد ہے کہ ہم کاروبار کس طرح چلائیں گے اور کس طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔ JCL

نے ظابطہء اخلاق کی اعلیٰ ترین سطح کو چھونے کا عزم کررکھا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری کمپنی کے لئے یہ بات نہایت ہی اہم ہے۔ JCL

مقاصد

جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ اپنی کاروباری سرگرمیوں میں اخلاقی اور ذمہ دارانہ معمولات پر عمل کرتی ہے۔

ذمہ داریاں

:اپنے ملازمین کی جانب

ایک دوسرے کی تعظیم کرنا اور ملازمین کو کام کرنے کا محفوظ ماحول، اطمینان بخش اور منافع بخش ملازمت، پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل بہتری اور آزادانہ ٹیم کا ماحول فراہم کرنا۔

:اپنے گاہکوں کی جانب

’’اچھوتے انداز میں، سستی قیمتوں پر اور شفاف انداز میں اپنے گاہکوں کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے۔ ہمارے معزز گاہک کاروبار میں ہمارے حصے دار ہوتے ہیں۔‘‘

:اس کا مطلب ہے کہ ہم

جو کچھ بھی کرتے ہیں، اپنے گاہکوں کو مرکز نگاہ رکھتے ہوئے کرتے ہیں؛
گاہکوں کے ساتھ ایماندارانہ، درست، شفاف، پیشہ ورانہ انداز میں بروقت معاملت کرتے ہیں؛
اپنے گاہکوں کے لئے مئوثر خدمات اور مشکلات کا مئوثر حل تیار کرتے ہیں؛
یقینی بناتے ہیں کہ اپنے گاہکوں کی جانب سے دی گئیں ہر قسم کی معلومات خفیہ رکھی جائیں ماسوائے اس صورت میں جب ان کی فراہم کردہ معلومات ظاہر کرنے کا اختیار ان کی جانب سے دیا گیا ہوں یا کسی قاعدے، قانون کی رو سے ایسا کرنا ضروری ہو۔ حتیٰ کہ خود ادارے کے اندر بھی یہ معلومات ایک دوسرے کو صرف ’’ضرورت پڑنے‘‘ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔

:اپنے سپلائرز کی جانب

مصنوعات اور خدمات کا اعلیٰ ترین معیار قائم رکھنے کی غرض سے اپلائی چین قائم رکھنے کے لئے طویل مدتی بنیادوں پر تعلقات استوار کرتے ہیں۔ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے سپلائرز اور سروس پرووائیڈرز سے کئے گئے وعدے اور معاہدے پورے کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ ان کا ہم پر اعتماد اور بھروسا قائم ہی نہ ہو، بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط تر ہوتا جائے۔

:اپنے شیئرہولڈروں کی جانب

اپنے وسائل کی نگرانی اور ان کا استعمال ایسے انداز میں کرنا جس سے ہماری سرمایہ کاری کا پرکشش نعم البدل مل سکے۔

:صحت، تحفظ، ماحولیات اور کمیونٹی

جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ کا عہد ہے کہ اپنے تمام ملازمین کو کام کا محفوظ ماحول فراہم کیا جائے اور اس کی ترویج کی جائے اور اس مقصد کے لئے تمام ماحولیاتی قواعد و ضوابط کی تعمیل سختی سے کی جائے۔ صحت، تحفظ اور ماحولیات کے معاملات میں JCL پیش بندی والا طریق کار اپناتی ہے۔ سماج میں بہتری لانے کے لئے ہم اپنا کردار ادا کرنے میں بھی سستی نہیں دکھاتے۔ JCL کمیونٹی، تعلیم اور سماجی بھلائی کے لئے عطیاتی پروگراموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔

:ملکی قوانین کی تعمیل

ہم ہمیشہ ملکی قوانین کا احترام کرتے ہیں اور تمام قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں انتہائی توجہ اور احتیاط برتی جاتی ہے۔

:انٹرنل کنٹرول اور فنانشل رپورٹنگ

اپنی آرگنائزیشن میں ہم نے انتہائی مضبوط انٹرنل کنٹرول سسٹم نافذ کیا ہوا ہے جسے نہ صرف ہمارے تمام ملازمین بلکہ ہم سے معاملت کرنے والی پارٹیاں بھی اچھی طرح سمجھتی ہیں۔ ہمارے نظام میں مالیاتی منصوبہ بندی مرکزی سرگرمی ہے جس کے ذریعے ہم اپنے مالیاتی اور انسانی وسائل کو مئوثر ترینانداز میں کام میں لانے کو یقینی بناتے ہیں۔

ہمارا اپنایا گیا مالیاتی رپورٹنگ سسٹم معاشرے میں انتہائی مئوثر اور شفاف سمجھا جانے والا نظام ہے۔