ہمارا مشن

منافع بخش ادارہ بننا اور معیار، کاروباری اقدار اور ایمانداری پر توجہ مرکوز رکھ کر مسابقتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات پیش کرکے اپنے گاہکوں اور اسٹیک ہولڈروں کی توقعات پر پور اترنا ہمارا مشن ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یکساں مواقع فراہم کرنے والے آجر ہونے اور لاگت کم کرنے کی غرض سے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا ادارہ ہونے کی حیثیت سے محفوظ ماحول میں انسانی صلاحیتوں کے بہترین انداز میں کام میں لانا بھی ہمارا مشن ہے۔

ہمارا ویژن

جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ کی خواہش ہے کہ وہ آگے بڑھے، نئے آئیڈیاز کا تجربہ کرے اور نئے آسمان چھوئے۔ یہ کمپنی اپنی تمام تر ذمہ داریاں شان دار انداز میں پوری کرنے کی جدوجہد کرے گی اور ہماری خواہش ہے کہ اپنی تمام تر اہلیت اور مسابقت کی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے اپنے گاہکوں کو مطمئن کرے۔