Javedan Corporation Limited
جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ
جاویداں کارپوریشن لمیٹڈ اور اس کی انتظامیہ اپنی قابل، سرگرم و پرجوش افرادی قوت کے ساتھ مل کر ایک ایسا مثالی شہر بنانے کے لئے کوشاں ہیں جہاں رہنے والوں کا اجتماعی شعور کمال کو پہنچا ہوا ہو اور یہ کمالِ شعور ان کے چال چلن، طرز زندگی کے ساتھ ساتھ ماحول میں بھی دکھائی دے۔’’ نیا ناظم آباد‘‘اس سماج کی حقیقی شکل ہے جس کی بنیاد اچھوتا پن ہے، جہاں معیار زندگی بہتر ہے، جس کا آسمان وسیع و عریض ہے اور جو مڈل کلاس لوگوں کی جنت ہے۔ یہ پراجیکٹ زندگی سے بھرپور، کام اور کھیل ساتھ ساتھ کے تصور پر مبنی ہے اور اپنے باسیوں کو پرسکون ماحول میں تعلیم، صحت کی سہولیات، فریکل فٹنس، روزگار کے مواقع فراہم کرکے معاشرے کے بھرپور خدمت کرے گا۔ جاویداں کارپوریشن کی انتظامیہ کو یقین ہے کہ معاشرے کی خدمت کے ساتھ ساتھ یہ نیا کاروبار اس کمپنی اور اس کے شیئر ہولڈروں کو اضافی آمدنی بھی فراہم کرے گا۔